چھ سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی مار دی

واشنگٹن(زیروپوائنٹ9) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 6سالہ بچی نے چلتی کار کی پچھلی سیٹ سے اپنی دادی کو گولی مار دی۔
نارتھ پورٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق لڑکی کو کار کی پچھلی سیٹ سے اپنی 57 سالہ دادی کی بندوق ملی۔ اس کے بعد اس نے 3 بجے کے قریب اسے پیٹھ کے نچلے حصے میں گولی مار دی۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا ‘ایک 57 سالہ خاتون نے اطلاع دی کہ اس کی 6 سالہ پوتی نے گاڑی کی پچھلی سیٹ میں آتشیں اسلحہ پکڑا اور غلطی سے ڈرائیور سیٹ سے ایک گولی چلائی، جس سے اس کی کمر کے نچلا حصہ متاثر ہوا۔
خاتون گاڑی چلا کر گھر جانے میں کامیاب ہو گئی اور اس نے امریکی ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 911 پر کال کی۔ پھر اسے ‘غیر خطرناک زخموں’ کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا۔
امریکی ریاست میں آوارہ گائیوں کو ہیلی کاپٹر سے گولی مار کر ہلاک کرنے کا فیصلہ
نارتھ پورٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور لڑکی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ انہوں نے پریس ریلیز میں مزید کہا، ‘بچے کا انٹرویو نارتھ پورٹ میں چائلڈ پروٹیکشن سنٹر والوں نے لیا تھا۔ اس میں شامل دیگر تمام فریقین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *