واششنگٹن(زیروپوائنٹ9) امریکی شہر شکاگو میں قائم ایک سٹارٹ اپ کے 2 ہندوستانی نژاد ایگزیکٹوز کو امریکہ میں ایک وفاقی جیوری نے1 ارب ڈالر کی کارپوریٹ فراڈ سکیم چلانے کا مجرم قرار دیا ہے۔ اس سکیم نے کمپنی کے گاہکوں، قرض دہندگان اور سرمایہ کاروں کو نشانہ بنایا تھا۔
10 ہفتے طویل مقدمے کی سماعت کے بعد منگل کو ججوں نے ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی آؤٹکم ہیلتھ کے شریک بانی اور سابق سی ای او رشی شاہ کو 22 میں سے 19 الزامات میں قصوروار پایا، شریک بانی اور سابق صدر شردھا اگروال کو 17 میں سے 15 میں جب کہ سابق چیف آپریٹنگ آفیسر بریڈ پرڈی کو 15 میں سے 13 الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی نژاد 37 سالہ اورشی شاہ کو میل فراڈ کے 5، وائر فراڈ کے 10، بینک فراڈ کے 2 اور منی لانڈرنگ کے2 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
نور جہاں کی حالت نازک ہو گئی
ملزمان کو بینک فراڈ کے ہر ایک الزام کے لیے زیادہ سے زیادہ 30 سال قید اور وائر فراڈ اور میل فراڈ کے ہر الزام کے لیے 20 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اورشی شاہ کو منی لانڈرنگ کے ہر الزام کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ سزا سنانے کی سماعت بعد کی تاریخ میں ہوگی۔