لاہور(زیروپوائنٹ9) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ یہ بھی معجزہ دیکھا کہ ہوا کی سمت اس طرف ہو گئی جہاں سے پولیس شیلنگ کر رہی تھی، پیشی کیلئے جارہا ، عام لوگ پتا نہیں کہاں سے آئے اور ساتھ چلنا شروع ہوگئے۔
زلمے خلیل زاد نے عمران خان سے خفیہ دورہ کر کے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جو ملک میں حالات ہو رہے ہیں، پوری زندگی ایسے حالات نہیں دیکھے ،ذہنی طور پر تیار تھا کہ مجھے جیل میں ڈال دیا جائے گا ،جس شخص نے مجھے گولیاں ماریں وہ ویڈیو کال پر آ سکتاہے ،جب باہر نکلتا ہوں میری جان کو خطرہ ہو تاہے ،تقریبا سو کیسز میرے خلاف ہو چکے ہیں ٹول پلازہ سے جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچنے میں ساڑھے چار گھنٹے لگے ، پیشی کیلئے جارہا ، عام لوگ پتا نہیں کہاں سے آئے اور ساتھ چلنا شروع ہوگئے۔