راولپنڈی (زیروپوائنٹ9) سٹوڈنٹ کی یکطرفہ محبت، شادی ہال میں گھس کر دُلہن بنی ٹیچر کو گولیاں مار دیں، دلہن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سماء نیوز کے مطابق دلہن پر فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں پیش جہاں یک طرفہ محبت کے دعویدار عاشق نے شادی کے روز دلہن پر فائرنگ کر دیں۔
ملزم نے شادی ہال میں گھس کر دلہن کو گولیاں مار دیں۔خاتون کو ایک گولی بازو اور دوسری پیٹ پر لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ریسکیو حکام نے دلہن کو زخمی حالت میں بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق دلہن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اویس اپنی ٹیچر سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔
ترکی،شام میں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی، سینکڑوں زخمی
ملزم کا تعلق شاہ خالد کالونی راولپنڈی سے ہے۔ملزم کے خلاف لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا تھا۔اس سے قبل راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ کے علاقے اور تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی ایک انتہائی انوکھی واردات ہوئی تھی جس میں ایک مسلح لڑکی دکاندار کو لوٹ کر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔
پولیس کے مطابق مسلح لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئی اور پستول دکھا کر دکان دار کو لوٹ لیا۔ لڑکی نے دکان دار سے موبائل فون، بسکٹ، دودھ،7ہزار روپے نقد لوٹ لیے اور ساتھی ڈاکو کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئی۔ڈکیتی کا واقعہ واہ ماڈل ٹائون میں پیش آیا۔ تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکتی۔