ماسکو(زیروپوائنٹ9) روس کی ایک عدالت نے ایک خاتون صحافی کو یوکرین میں ماسکو کے حملے پر تنقیدی پوسٹ کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنادی۔ بڑے جرائم کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ 44 سالہ ماریا پونومارینکو کو ماسکو کی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر سزا سنائی گئی۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ نئی قانون سازی کے تحت ہائی پروفائل فیصلوں کی سیریز کا تازہ ترین فیصلہ ہے۔ اس قانون کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اسے یوکرین میں فوجی مداخلت پر تنقید کو مجرمانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صحافی کو جنوبی سائبیریا کے شہر برنول میں سزا سنائی گئی ہے۔
لیک ہونیوالی آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی، پرویزالٰہی