یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 115 روپے کلو کا بڑاا ضافہ

ملتان(زیروپوائنٹ9) حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی والے گھی کے ریٹ میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے 115 روپے فی کلو بڑھا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت جہاں عوام کو مہنگائی سے قبل دھچکے پر دھچکا دے رہی ہے وہیں پر یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت کئے جانے والے گھی کی قیمت میں بھی خاصا اضافہ کر دیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر اب سبسڈی والا گھی 375 کی بجائے 490 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔
یکم جنوری کو حکومت نے گھی کی قیمت میں 75 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا، حالیہ 2 ماہ کے دوران وزیراعظم پیکج کے تحت گھی کے نرخ 190 روپے بڑھائے گئے ہیں۔
انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *