اسلام آباد(زیروپوائنٹ9) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل کے عملے سے بدتمیزی کرنے والی دو ایئرہوسٹسز کو گراﺅنڈ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے ہوٹل کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی ایک ایئرہوسٹس انیدا آرائیں کو دو ماہ کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے لیے معطل کیا ہے جبکہ اس کے ایک مرد کولیگ حاجی ظفر علی کو لیٹر آف ڈس اپروول جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 16اپریل کو دو ایئرہوسٹسز اور ان کا مذکورہ مرد کولیگ نجی ہوٹل میں گئے تاہم جب عملے کی طرف سے انہیں کمرہ دینے سے انکار کیا گیا تو انیدا آرائیں نے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انیدا آرائیں اور حاجی ظفر علی کو ہوٹل کے عملے پر چیختے چلاتے اور انہیں گیسٹ ہاﺅسز کے ساتھ ساز باز ہونے کا موردالزام ٹھہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔انیدا آرائیں نے غصے میں ہوٹل کے فون کا ریسیور بھی استقبالیہ ڈیسک پر دے مارا جس سے ریسیور ٹوٹ گیا۔
امریکہ میں آدمی نے چلتی گاڑی سے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زیادہ برسادیئے