ملتان (زیروپوائنٹ9) ہندوستان کے تریچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے ایک مرد مسافر کے زیر جامے میں چھپائی گئی 10,000 ڈالر کی غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ایئر انٹیلی جنس یونٹ (اے آئی یو ) نے 28 جنوری کو ہوائی اڈے پر ایک مرد مسافر کو شک کی بنا پر روکا جس کے پاس سے 10 ہزار ڈالر برآمد ہوئے جو کہ ہندوستانی کرنسی میں 805,500 روپوں کے برابر ہیں۔
پچھلے سال دسمبر کے شروع میں اے آئی یو نے ایک شخص کو روکا اور تریچی ہوائی اڈے پر ایک ٹن کے اندر چھپائے گئے 800,000 روپے سے زائد مالیت کے سونے کے دو بسکٹ ضبط کر لیے۔ سونے کے ٹکڑوں کا وزن 147.5 گرام تھا اور یہ 24 قیراط کے تھے۔ اس سے قبل نومبر 2022 میں تریچی ہوائی اڈے کے اہلکاروں نے تروچیراپلی ہوائی اڈے پر ایک خاتون مسافر سے تقریباً 145 گرام وزنی سونے کا ایک ٹکڑا ضبط کیا تھا۔
” میں اب زیادہ غصے میں ہوں” ٹرمپ نے صدارتی مہم کا آغاز کر دیا
One thought on “ہندوستان میں مسافر کے زیر جامے سے ایسی چیز برآمد کہ حکام بھی حیران رہ گئے”