شاعری سیکشن(زیروپوائنٹ9)
امید کے موتی ارزاں ہیں، درویش کی جھولی خالی ہے
پھولوں سے مہکتے داماں میں، درویش کی جھولی خالی ہے
احساسِ صفائی پتھر ہے، ایمان سلگتی دھونی ہے
بے رنگ مزاجِ ذوراں ہیں، درویش کی جھولی خالی ہے
بے نور مروت کی آنکھیں، بے کیف عنایت کے جذبے
ہر سمت بدلتے عنواں ہیں، درویش کی جھولی خالی ہے
گدڑی کے پھٹے ٹکڑے ساغر، اجرامِ تخیل کیا ڈھانپیں
فریاد کے نقطے حیراں ہیں، درویش کی جھولی خالی ہے
کئی بار تیری وفاؤں کے عقدے…..غزل