ملتان (زیروپوائنٹ9) گجرات میں بہن کو طلاق دینے پر بھائیوں نے بہنوئی ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی ، معجزانہ طور پر شخص بچ گیا تاہم ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ تھانہ سول لائنز میں یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے ، ویڈیو میں ملزمان ڈاکٹر پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھے گئے ، انہوں نے ڈاکٹر پر 12 گولیاں چلائیں ، جبکہ وہ زمین پر گر جاتی ہے پھر بھی اس پر گولی چلاتے ہیںلیکن معجزانہ طور پر وہ بچی تاہم وہ زخمی ہے اور ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاہے جن میں دو معلوم اور دو نامعلوم ہیں، لیکن اب تک ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے ،ملزمان کو رنج تھا کہ ڈاکٹر نے ان کی بہن کو طلاق دیتے ہوئے دوسری شادی کر لی ہے