نیویارک(زیروپوائنٹ9) امریکہ میں 439لوگوں سے بیماری کے بہانے 37ہزار ڈالر (تقریباً 96لاکھ 63ہزار روپے) ہتھیانے والی 19سالہ لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق میڈیسن میری روسو نامی اس لڑکی نے کینسر کی مریض ہونے کا ڈرامہ کیا اور علاج کے لیے آن لائن چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔
میڈیسن میری روسو نے لوگوں کو بتایا کہ اسے پینکریاٹک کینسر اور ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا جیسی خوفناک بیماریاں لاحق ہیںاوراس کی ریڑھ کی ہڈی میں فٹ بال کے سائز کا ٹیومر بن چکا ہے، جس کا فوری علاج نہ ہوا تو وہ مر جائے گی۔ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایسی ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی تھی جس میں اسے ٹیوبز لگی ہوتی تھی اور وہ ڈاکٹروں کے جھرمٹ میں ہوتی تھی۔میڈیسن کی ان ویڈیوز کی وجہ سے بھی لوگوں نے اس کی باتوں کا اعتبار کیا اوراسے 439لوگوں نے 37ہزار ڈالر کی رقم چندے کے طور پر دے دی۔میڈیسن کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوٹنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اوراس کے فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے وہ تمام طبی سازو سامان برآمد ہو گیا جس کے ساتھ وہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر آن لائن پوسٹ کرتی تھی۔
اس نے اپنے فلیٹ میں پورا ہسپتال کا سیٹ لگا رکھا تھا اور باقاعدہ پیشہ وارانہ انداز میں لوگوں کو بے وقوف بنا رہی تھی۔اس کے ’گو فنڈ می‘ پلیٹ فارم پر بنائے گئے اکاﺅنٹ کے مطابق 19جنوری تک لوگ اسے 37ہزار 303ڈالر چندہ دے چکے تھے۔
آدمی نے بیوی کے ساتھ لائیو ویڈیو کال کے دوران پھندہ لے کر خودکشی کر لی