میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں کچرے کے ڈھیر پر پڑے کچرے کے بیگ میں سے کسی کے چیخنے کی آواز سنی اور جب کھول کردیکھا تو اندر سے برہنہ حالت میں ایک لڑکی برآمد ہو گئی۔ دی مرر کے مطابق اس 16سالہ لڑکی کا نام ماریا اینجیلا اولگن تھا اور اسے تین دن قبل اغواءکیا گیا تھا۔
ماریا نے بتایا کہ اغواءکرنے کے بعد ملزمان نے اسے دیگر متعدد نوعمر لڑکیوں کے ساتھ کسی جگہ پر محبوس رکھا۔ باقی تمام لڑکیوں کو بھی وہ اغواءکرکے لائے تھے۔ تیسرے دن انہوں نے ماریا کو کوئی نشہ آور چیز دی جس سے وہ بے ہوش ہو گئی اور جب اسے ہوش آیا تو برہنہ حالت میں اس کچرے کے بیگ میں بند تھی، جس میں سے لوگوں نے اسے نکالا۔
رپورٹ کے مطابق ماریا اپنے اغواءکے وقت اپنی والدہ کے ہمراہ ایک میٹرو سٹیشن پر تھی۔ اس کی والدہ ٹوائلٹ چلی گئی اور وہ باہر انتظار کر رہی تھی جب ملزمان آئے اوراسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی تھی۔پولیس اس کیس میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
One thought on “کچرے کے بیگ سے چیخنے کی آوازیں، کھول کردیکھا تو برہنہ حالت میں لڑکی مل گئی، یہاں تک کیسے پہنچی؟ دل دہلا دینے والی کہانی”