کوکنگ آئل مہنگا ہوگیا، قیمتیں 600 سے تجاوز کر گئیں

ملتان (زیروپوائنٹ9) کوکنگ آئل کی قیمت 600 روپے سے اوپر چلی گئی، درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب71 سے 102روپے تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی بدترین تنزلی کی وجہ سے مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب71 سے 102روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 600 سے 610 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ماہ کے دوران درجہ اول آئل کی قیمت میں71روپے تک اضافہ دیکھاگیا ہے جس سے پانچ لیٹر کی پیٹی 355روپے اضافے سے3050روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ اول گھی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
درجہ دوم آئل کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 102روپے تک اضافہ ہوا جس سے 12لیٹر کی پیٹی کی قیمت1238روپے اضافے سے 6528روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت میں71روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 12کلو کی پیٹی1132روپے اضافے سے6432روپے تک جا پہنچی ہے۔

ترکی میں‌خوفناک زلزلہ، پورا ہفتہ سوگ منانے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *