کلرکہار میں باراتیوں کی بس کو حادثہ ،12افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

ملتان(زیروپوائنٹ9) کلرکہار انٹرچینج کے قریب سالٹ رینج میں باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث 12افراد جاں بحق جبکہ 60سے زائد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہورجانیوالی باراتیوں کی بس کی بریک سالٹ رینج کے قریب فیل ہوگئی جس کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے بعد مخالف سمت سے آنیوالی دو کاریں بھی بس سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 3خواتین سمیت 12افراد جاں بحق جبکہ 60سے زائد زخمی ہوگئے ۔
ڈپٹی کمشنر چکوال کاکہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ٹروما سنٹر چکوال اور ٹی ایچ کیو منتقل کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے بس کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالاگیا ۔
اٹلی، ماہرین نے پہلے رومی شہنشاہ آگسٹس کا دو ہزار سال پرانا ہال دریافت کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *