کراچی کینٹ سٹیشن کے باہر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

ملتان (زیروپوائنٹ9) کراچی میں کینٹ سٹیشن کے باہر ایک شخص نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

فریئرپولیس کے مطابق تیزاب گردی کی شکار لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واردات میں ملوث کامران نامی ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کینٹ سٹیشن کے باہر چوک پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکا جس سے اس کا چہرہ اور ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی بس سے اتری تھی کہ ملزم نے حملہ کردیا، حملے سے قبل ملزم نے لڑکی سے موبائل فون بھی چھین لیا، فرار ہونے کی کوشش میں لوگوں نے ملزم کو پکڑلیا۔پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پشاور مسجد دھماکہ ، حملہ آور کی شناخت ہو گئی ، کس طرح اندر داخل ہوا ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *