کراچی (زیروپوائنٹ9) کراچی کے نجی اسپتال میں 19 سالہ خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں بچے لڑکے ہیں، تمام بچے صحت مند ہیں اور ماں کی حالت بھی ٹھیک ہے۔ بچوں کو این آئی سی یو میں اسپیشل کیئر میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا تھا، جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل تھیں۔
کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا ناظم کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا تھا۔ جناح اسپتال کے شعبہ گائنی کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے بچوں کی زچگی کی۔ ڈاکٹر عائشہ وارث کا کہنا تھا کہ بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش اتوار کی رات ہوئی، 25 سالہ خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جناح اسپتال کی مریضہ تھیں اور جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں چیک کے لیے آتی تھیں۔
خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا اور پانچ بچے زندہ تھے۔ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ تھیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔ بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کر دیا گیا تھا، جہاں بچوں کو انکوبیوٹر میں رکھا گیا۔
قصورمیں نوجوان لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل۔
خاتون حنا نظام جڑواں بچوں کی پیدائش پر بہت خوش تھیں، انہوں نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں جڑواں بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا اور جناح اسپتال خصوصا ڈاکٹر عائشہ وارث کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عائشہ نے بہت اچھے سے ان کا کیس ہینڈل کیا اور وہ بہت خوش ہیں، اللہ ان کو بہت ترقی دے۔