کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو جلا دیا گیا

کراچی(زیروپوائنٹ9)کراچی، شیرشاہ لیاری ایکسپریس وے پر ایک شخص کو مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر جلا دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شیر شاہ پر رینجرز اہلکاروں کے پاس ایک شخص زخمی حالت میں پہنچا جس کی شناخت 35 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی، زخمی کا دعویٰ تھا کہ اسے ڈکیتی مزاحمت پر پیٹرول چھڑک کر جلایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ شہزاد کو سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق شہری کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ نشے کا عادی ہے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، زخمی شخص شہزاد 40 فیصد جھلسا ہوا ہے اور اس کا علاج جاری ہے

دھماکے میں 95 افراد شہید ہوئے ،نگران وزیراعلیٰ ، 10 سے 12 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،آئی جی خیبرپختونخوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *