ملتان(زیروپوائنٹ9) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضا میں موجود فیکٹریوں کے زہریلے مادوں سے پچھلے 15 دن میں مبینہ طور پر اب تک کم از کم 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.جمعرات کو صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کراچی کے کیماڑی ضلع کے علی محمد گوٹھ محلے میں 10 جنوری سے 26 جنوری تک ہونے والی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔