کراچی حملے میں‌ہلاک ہونیوالے دہشتگرد کے اہلخانہ کا مؤقف سامنے آگیا

ملتان (زیروپوائنٹ9) کراچی پولیس آفس حملے میں مارے جانیوالے دہشتگرد کفایت اللہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کفایت اللہ کو باندھ کر رکھا تھا لیکن 5ماہ پہلے وہ فرار ہوگیا ۔
“ایکسپریس نیوز “کے مطابق لکی مروت کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی حملے میں ہلاک ہونیوالے ملزم کفایت اللہ کے گھر پرچھاپہ مارا ، اس دوران ملزم کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کفایت اللہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جب کفایت اللہ گھر سے فرار ہوا تو ہمارا خیال تھا کہ وہ افغانستان چلا گیا ہے لیکن کراچی حملے کے بعد پتا چلا کہ وہ پاکستان میں ہی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کفایت اللہ کی عمر 20سے22سال کے درمیان تھی ، ملزم تربیت یافتہ تھااور افغانستان آتا جاتا رہتا تھا ، پولیس کے مطابق کفایت اللہ افغانستان میں لڑتا بھی رہا ہے ۔
چھ سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی مار دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *