کئی بار تیری وفاؤں کے عقدے…..غزل

شاعری سیکشن (زیروپوائنٹ9)

ذرا گیسوئے یار کھولے گئےہیں
تدبر کے بازار کھولے گئے ہیں

شگوفوں کے ارماں نچوڑے گئے ہیں
شراروں کے اسرار کھولے گئے ہیں

کئی بار تیری وفاؤں کے عقدے
سرِ منزلِ دار کھولے گئے ہیں

الٹ کر نقابِ رخِ گل نگاراں
بہاروں کے دربار کھولے گئے ہیں

ان کی تلاش اصل میں اپنی تلاش ہے……غزل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *