وہاڑی( زیروپوائنٹ9 ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار کی ہدایات پر ضلعی دفتر پولیس وہاڑی میں ہیڈ کنسٹیبل سے اے ایس آئی اور اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار, ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن خالد جاوید، ایس ڈی پی او سرکل میلسی اعجاز حسین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز روبینہ عباس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے ترقی پانے والے افسران کے شولڈر بیج لگائے اور مبارکباد دی. اس دوران ترقی پانے والے افسران کے فیملی ممبران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے پروموٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے. محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں. ترقی پانے والے افسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ نہایت ایمانداری کے ساتھ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام الناس کے خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی پانے والے افسران میں آصف امیتاز، محبوب عالم علوی، محمد آفتاب، محمد یونس، رحمت علی، شبیر احمد، محمد بلال ریڈر ڈی پی او، محمد یوسف اور سعید سرور شامل ہیں جبکہ ہیڈ کنسٹیبلان سے اے ایس آئی کے رینک پر ترقی پانے والے افسران میں عباس علی، محمد محبوب، نصیر احمد، عبدالحمید قاسمی، منصور احمد، محمد آصف، شاہد اقبال، محمد وحید خان، محمد زمان، بشیر احمد، اسماعیل عاصم، الطاف حسین، ناظم اقبال، محمد شاہد، شاہد نواز، ازمان علی، شمیم اختر، محمد اشرف، ذکراللہ، اصغر علی، وسیم نواز، محمد طارق صدیق، فاروق احمد ، محمد انجم اور محمد تنویر انجم شامل ہیں۔ ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے ترقی کے مراحل کے سلسلہ میں برقت ریکارڈ کی تکمیل پر انچارج اے سی آر محمد ساجد رفیق کے لئے سی سی تھری سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان بھی کیا.
وہاڑی افسوس ناک واقعہ، سگے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
One thought on “ڈی پی او آفس وہاڑی میںترقی پانے والے افسران کو بیج لگانے کی تقریب”