ملتان (زیروپوائنٹ9)ڈیلی پاکستان کے سینئر اینکر یاسر شامی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں ۔
یاسر شامی کی والدہ طویل عرصہ سے علیل تھیں اور ان کا گھر پر ہی علاج جاری تھا تاہم آج صبح وہ انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ نماز عشاء کے بعد 7 بج کر 30 منٹ پر گرین ٹاون پارک بلاک نمبر 3 سیکٹر ڈی 2 میں ادا کی جائے گی ۔
یاسر شامی کی والدہ کے انتقال پر چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، ایڈیٹر عمر شامی اور ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان شامی کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیاہے۔ یاسر شامی کی رہائشگاہ پر افسوس کا اظہار کرنے آنے والوں کا تانتا بندھا ہواہے۔