ڈاکوؤں نے تھانہ کے سامنے اسلحہ کے زور پر پولیس اہلکار کو لوٹ لیا

کراچی(زیروپوائنٹ9)     کراچی میں اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں تھانہ مبینہ ٹاؤن کے دروازے پر پولیس اہلکار کو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کا مبینہ ٹاون تھانہ غیر محفوظ ہو گیا، ہیڈ کانسٹیبل ملک بشیر گیٹ پر کھڑا تھا کہ کلاشنکوف بردار مسلح افراد نے جس اطمینان سے اسے لوٹا اسی اطمینان سے فرار بھی ہو گئے۔
لاہور قلندرز کی بہترین باؤلنگ ہماری ہار کا سبب بنی، محمد رضوان
بتایا گیا ہے کہ تھانے کے ایس ایچ او رضوان تنولی کو معاملہ سمجھ آیا تو اپنے ہی اہلکاروں پر برس پڑا، اس کا موقف تھا کہ خبر کیوں لیک ہوئی، اس نے ڈاکووں کو پکڑنے کی بجائے خبر روکنے کی کوشش پر توانائیاں صرف کیں مگر روکنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *