ملتان (زیروپوائنٹ9) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بند ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو نقصان اٹھانا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 5.22 روپے تک اضافہ ہو ااور ڈالر 276.58 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 733 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک مجموعی طور پر 265 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 40 ہزار 467 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔