ملتان(زیروپوائنٹ9) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ڈالر اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر کہاہے کہ مریم کے آنے کے پہلے روز35 ،35روپے پٹرول ڈیزل مہنگا کر کے سلامی دی گئی ہے ،دیکھتے ہیں ڈالرپہلے300کاہوتاہے یاپیٹرول ہوتاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کوئی روئے گایاروئے گی بعدکی بات ہے آج ساری قوم رورہی ہے،9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کورلا دے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ ذبح خانے میں لے جائےگی اورسڑکوں پرماتم کرائے گی ،دیکھتے ہیں ڈالرپہلے300کاہوتاہے یاپیٹرول ہوتاہے،ان کاکہناتھا کہ 100دن میں الیکشن ناگزیرہیں صوبے اورمرکز میں اکٹھے ہوں گے، ورنہ جوڈوکراٹے ہوں گے ڈارکوآوٹ سورس کرناہوگا۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ مریم کے آنے کے پہلے روز35 ،35روپے پٹرول ڈیزل مہنگا کر کے سلامی دی گئی ہے ،پاکستان کی سلامتی اورخودمختاری سپریم کورٹ کے کندھوں پرآگئی، ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے الیکشن کرانے ہوں گے یاپھرجھاڑوپھرجائےگا، ان کاکہناتھا کہ غریب کی تنخواہ کم ازکم50ہزار کی جائے، عوام اداروں سے لڑے گی نہیں چوروں کوچھوڑے گی نہیں۔
بھارت میں گرفتار ہونے والی پاکستانی لڑکی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں.
One thought on “ڈالرپہلے300کاہوتاہے یاپیٹرول، شیخ رشید بھی بول پڑے”