چین اور ایران کا افغانستان سے خواتین پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

بیجنگ(زیروپوائنٹ9) چین اور ایران نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین کے کام کرنےاور تعلیم پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرے۔
جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بیجنگ کے دورے کے اختتام پر جاری ہونے والے ایک مشترکہ کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا گیا جس کے دوران دونوں فریقوں نے قریبی اقتصادی اور سیاسی تعلقات اور انسانی حقوق اور جمہوریت کے مغربی معیارات کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔

اگست 2021 میں افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد سے، طالبان نے چھٹی جماعت کے بعد خواتین اور لڑکیوں کےیونیورسٹیوں اور اسکولوں میں جانے پر پابندی لگا دی ہے اور منتخب دفاتر اور دیگر اہم عہدوں پر رہنے والی خواتین کو زبردستی نکال دیا ہے۔
افغانستان میں پابندیوں پر طالبان حکومت میں اندرونی اختلافات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *