چیف جسٹس کی مداخلت پر لاہور ہائی کورٹ پی ایس ایل کے مفت پاسز سے دستبردار

ملتان(زیروپوائنٹ9) چیف جسٹس کی مداخلت پر لاہور ہائی کورٹ پی ایس ایل کے مفت پاسز سے دستبردارہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل پاسز کیلئے خط لکھا اور پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے 30 وی وی آئی پی پاسز مانگے تھے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی مداخلت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کو ججز اور اہل خانہ کیلیے پی ایس ایل کے مفت پاسز کا خط واپس لے لیا۔
خیال رہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل پاسز اور چیئرمین باکس کے لیے خط لکھا اور پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے 30 وی وی آئی پی پاسز مانگے تھے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں ہونے والے ہر پی ایس ایل میچ کے لیے 25 وی وی آئی پی پاس بھی جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین باکس اور ریڈ وہیکل سٹیکرز بھی جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ اگلے ماہ سے شیڈول پی ایس ایل میچز کے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کریں، قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وارننگ دی ہے کہ مفت پاسز کی روایت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کے لیے کوئی بھی کھلاڑی، کوچ کی سفارش کے ساتھ ملازمت سمیت کسی بھی بینفٹ کے لیے بھی رجوع نہ کرے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور ہم اس طرح کی چیزوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *