چیئرمین نیب، آفتاب سلطان مستعفی ہو گئے

ملتان(زیروپوائنٹ9) چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب آج اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوئے۔ گذشتہ کئی روز سے چئیرمین نیب کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھی۔ یہ بھی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آفتاب سلطان پر کچھ کیسز کے حوالے سے دباؤ تھا۔
ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ چئیرمین نیب کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین نیب کا استعفیٰ منظور کر لیا۔خیال رہے کہ آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور گریڈ 22 کے آفیسر ہیں۔آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے۔ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے 25 جولائی 2022 کو عہدہ سنبھالا تھا۔
لاہور میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، احتجاج، ریلی، جلسہ اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *