ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ق لیگی رہنما پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاک فوج اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی کے ہسپتال میں انتقال ہوا تھا، سابق صدر کے اہل خانہ نے وفات کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف انتقال کر گئے