ملتان(زیروپوائنٹ9) 10 روز قبل لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کی لاشیں جوہڑ سے مل گئیں۔پولیس کاکہناہے کہ حسن ٹاﺅن سے اغوا ہونیوالے دونوں بچوں کی لاشیں حافظ آباد میں ایک جوہڑ سے ملی ہیں. ذرائع کے مطابق، 4 سالہ ابوبکر اور 5 سالہ فیضان 10 روز قبل لاپتہ ہوئے تھے ،بچوں کو جان سے مار کر رات کو جوہڑ میں پھینکا گیا ۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ،جاں بحق ہونے والے دونوں بچے کزن ہیں . لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ حافظ آباد سٹی پولیس نے بچوں کی بازیابی کیلئے کچھ نہ کیا ۔
کمسن بچے کو اغواء کرکے جلانے والا سفاک ملزم گرفتار