پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

ملتان (زیروپوائنٹ9) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کےخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی،عدالت نے 11جنوری کو محفوظ کیاگیا تھا۔

کراچی کینٹ سٹیشن کے باہر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا
عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی اورپی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس درست قراردیدیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنا درست قراردیدیا،الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی درست قراردیدی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *