ملتان (زیروپوائنٹ9) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز”کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے درخواست وکیل امتیاز رشید صدیقی نے دائر کی ہے ، مذکورہ درخواست میں محسن نقوی، چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران کو فریق بنایا گیا ہے، جب کہ تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق، سپیکر قومی اسمبلی راجا ریاض ، چیف سیکریٹری پنجاب اور کے پی کو بھی فریق بنایا گیا ہے