پی ایس ایل 8 میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی

ملتان(زیروپوائنٹ9) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا آٹھواں سیزن دو ہفتوں بعد شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں ٹی 20کے دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پی ایس ایل 8میں جہاں پاکستانی سٹارز بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، شاداب خان ودیگر کھیل رہے ہیں وہیں جیسن رائے، ڈیوڈ ملر، راشد خان، الیکس ہیلز اور ونندو ہسارنگا جیسے بین الاقوامی سٹارز بھی پی ایس ایل 8میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 8میں کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سب سے بڑی کیٹیگری ’پلاٹینم‘ ہے، جس میں شامل ہر کھلاڑی کو 1لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً 4کروڑ 44لاکھ روپے)معاوضہ دیا جائے گا۔اس کیٹیگری میں بابر اعظم(پشاور زلمی) ، شاہین آفریدی (لاہور قلندر) ، محمد رضوان (ملتان سلطانز) ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، سام بلنگز (لاہور قلندرز) اور ٹیمل ملز (اسلام آباد یونائیٹڈ) شامل ہیں جو پی ایس ایل 8کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 13فروری کو ہونے جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ملتان میں مدمقابل ہوں گے۔ پی ایس ایل 8کا فائنل 19مارچ کو لاہور میں ہو گا۔
حکومت نے ایل پی جی کی قیمت 60 روپے فی کلو بڑھا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *