پولیس ہیڈ آفس پر حملہ، تمام دہشت گرد ہلاک، عمارت کلیئر کرالی گئی، ڈی جی رینجر

کراچی (زیروپوائنٹ9) ڈی رینجر کے مطابق کراچی پولیس ہیڈ آفس (کے پی او) پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا گیا جب کہ عمارت کو بھی کلیئر کردیا گیا ہے۔ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاعات ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ چار گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا جس میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج نے حصہ لیا۔ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور عمارت کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں دو شہادتیں ہوئی ہیں جب کہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے اور اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف معاہدہ کے اثرات،پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد سے بڑھ گئی
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک دہشت گرد نے عمارت کی چوتھی منزل پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس سے عمارت میں آگ لگی۔ دو دہشت گردوں کو چھت پر مارا گیا، جب کہ ایک ہلاک دہشت گرد کی لاش کے ساتھ موجود خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔

خیال رہے کہ صدر تھانے کے قریب کراچی کے پولیس چیف کی عمارت پر شام کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ دہشت گرد عمارت کی پچھلی طرف آئے اور شدید فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، جس کے بعد وہ عمارت میں داخل ہوگئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *