” پولیس نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے “ شیخ رشید

ملتان (زیروپوائنٹ9) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتارکرنے کے بعد تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر انہوں نے غیر رسمی گفتگوبھی کی جس میں کہا کہ پولیس نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے ، دروازے توڑے اور میرے بچے کو مارا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ ” میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور انہوں نے ظلم اور بدمعاشی کی ہے، 100، 200 مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے ، میرے ملازموں کو مارا اور میرے گھر کی تلاشی لی “۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ویڈیو بیان میں موقف اختیار کیا کہ ” یہ سب بدمعاش لو گ ہیں ، یہ زبردستی سیڑھی لگا کر میرے گھر میں داخل ہوئے، مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا، جج صاحب نے میری ضمانت لی اور انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد 6 فروری کو پیش ہوں، ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاو¿ٹ ہے، نواز لیگ نے ہی اس کو یہاں تعینات کیا ہے “۔
یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو 12 بج کر 40 منٹ پر نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا کیا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف اسلام آباد کے رہائشی راجہ عنایت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، انہیں گرفتار کر کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا ہے اور آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان میں مہنگائی کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شیخ رشید کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کے متن کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے متعلق دہشتگردوں کی خدمات لینے کا بیان دیا جو کہ ایک سازش کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *