ملتان(زیروپوائنٹ9) پولیس کے بعد پنجاب کی نگران حکومت نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کرتے ہوئے 163 اسسٹنٹ کمشنر کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے. تحریک انصاف نے پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے پولیس اور انتظامی افسران کی بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں کو پری پول دھاندلی قراردیتے ہوئے انہیں اعلی عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے تحریک انصاف کے ترجمان سابق وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نگران حکومت انتخابات کی تاریخ دینے سے اس لیے پیچھے ہٹ رہی ہے کیونکہ انہیں مرضی کے نتائج کے لیے مرضی کی ”فیلڈنگ“درکار ہے انہوں نے کہا کہ فیصلے کوئی اور کرتا ہے نگران حکومت اس پر صرف انگوٹھا لگاتی ہے.
دلخراش واقعہ، بدبخت بیٹے نے کلہاڑیوں کا وار کرکے ماں کو قتل کردیا
فرخ حبیب نے کہا کہ سپریم کورٹ اور تمام اعلی عدالتیں دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑکیا جارہا ہے نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوزکررہی ہے مگر یہ جتنی مرضی فیلڈنگ بدل لیں جیت تحریک انصاف کی ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ہم ان اقدامات کے خلاف عدالتوں میں بھی جائیں گے. پنجاب میں تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرز میں نعمان محمود اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب‘عرفان مارتھ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ وادی سون‘علیزہ رحمان اسسٹنٹ کمشنر سمندری کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل‘اشفاق رسول اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد‘حمداللہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ خوشاب کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر دینہ ‘محمد محسن عالم اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ‘محمد عامر اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں.
‘آمنہ احسان اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر‘خضران علی اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں‘ارسلان بشیر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس‘منور حسین اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرگودھا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد‘راشد اقبال اسسٹنٹ کمشنر شاہپور سرگودھا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں‘محمد عثمان اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد‘احمد جاوید چیمہ اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد‘الماس صبیح ثاقب اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ‘فضل الرحمن اسسٹنٹ کمشنر ہاورن آباد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی‘محسن نثار اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر‘محمد شعیب اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور‘سید گل عباس اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی ‘ظہور احمد اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر یزمان ‘شبیر احمد اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر خانپور‘سرمد علی اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور‘تقرری کی منتظر عنزہ عباسی کو اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان ‘ منتظر محمد حماد حامد کو اسسٹنٹ کمشنر صادق آبادتعینات کردیا گیا ہے.
اسی طرح عثمان غنی اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان‘احمد نوید سوری اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ‘غلام مرتضی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ‘جمیل حیدر اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ‘محمد اصغر اقبال اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو تعینات کردیا جبکہ محمد افضل اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کو او ایس ڈی بناکر تقرری کے متنظر جام محمد اسلم کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تعینات کردیا.
مبارک علی رضا اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لیہ ‘عمران رفیق اسسٹنٹ کمشنر روجھان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر علی پور ‘محمد سیف اللہ جاوید اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ‘ناصر شہزاد اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ تعینات کردیاگیا ہے جبکہ ذوالفقار علی کان اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو او ایس ڈی بنادیا گیاان کی جگہ آفتاب اقبال اسسٹنٹ کمشنر بھکر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جام پور تعینات کیا گیا ہے‘فرحان مجتبی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مری کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور‘عامر محمود اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاو¿الدین کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر روجھان جبکہ مہتاب احمد خان اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ کو او ایس ڈی بناکران کی جگہ محمد شکیب سرور اسسٹنٹ کمشنر ڈی خان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ تعینات کردیا.
اسی طرح ماجد بن احمد اینٹی کرپشن پنجاب کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ تعینات کردیا جبکہ فرخ طفیل اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیااور ان کی جگہ سلمان ظفر اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ تعینات کردیاگیا ہے. تقرری کے منتظر محمد زبیر کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی جبکہ کامران صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد صدر تعینات کیا گیا ہے‘شوکت مسیح اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ‘رانا اورنگزیب اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ‘صاحبزادہ محمودالحسن اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ‘دلاور خان اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال‘زوہیب احمد انجم اسسٹنٹ کمشنر نارووال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ.
‘نیاز احمد سب رجسٹرار ملتان سٹی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ‘رضوان اشرف اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ‘انعم فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ‘ندیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل‘نعمان علی اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ‘وقاص صفدر اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی‘توصیف حسن اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر گجرانوالہ صدر تعینات کردیاگیا ہے.
محمد فضل عباس اسسٹنٹ کمشنر کامونکی کو او ایس ڈی بنادیا گیا جبکہ ان کی جگہ خرم مختار بھنگو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کامونکی تعینات کردیا اسی طرح محمد اظہر اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ‘ظفراللہ خان اسسٹنٹ کمشنر گجرات کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر نارووال‘خضر ظہور سیکشن آفیسر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ جبکہ محمد ارشد اسسٹنٹ کمشنر ظفروال کو او ایس ڈی بنا کرفاروق اعظم اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو اسسٹنٹ کمشنر ظفروال تعینات کردیا ہے.
فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ‘قمر محمود اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پسرور ‘احسن ممتاز اسسٹنٹ کمشنر گجرات کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سنمبڑیال‘ غلام سرور اسسٹنٹ کمشنر شورکورٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ‘حیدر عباس اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر گجرات‘سلمان اکبر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کو او ایس ڈی بناکرساجد منیر سیکرٹری آر ٹی اے لاہور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں تعینات کردیاگیا ہے.
محمد اکمل اسسٹنٹ کمشنر خانیوال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر‘ طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کواسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ‘شاہد بشیر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال ‘عادل عمر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ جبکہ رانا امجد محمود اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کو او ایس ڈی بناکراسسٹنٹ کمشنر گوجرنوالہ سٹی محمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد تعینات کردیا گیا ہے ‘محمد عامر اسسٹنٹ کمشنر جہلم کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں‘محمد رضوان الحق اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر قصور‘ماہین فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر سنمبڑیال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن‘محمد اویس سرور اسسٹنٹ کمشنر عیسی خیل کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ‘محمد مرتضی اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ‘وقاص عباس اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی‘محمد ابراہیم عباس اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن کو او ایس ڈی بناکران کی جگہ اسسٹنٹ کمشنرمری صاحبزادہ محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن تعینات کردیاگیا ہے.
حامد رشید اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو او ایس ڈی بناکر اسسٹنٹ کمشنر چونیاںخرم حمید کو اسسٹنٹ کمشنر رائےونڈ ‘عمران صفدر اسسٹنٹ کمشنر شالامار ٹاﺅن لاہور کو او ایس ڈی بنا کرشرینا غلام مرتضی جنیجو اسسٹنٹ کمشنر شرقپور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شالامار ٹاﺅن لاہور‘اللہ توکل وٹو اسسٹنٹ کمشنر دریاخان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب ‘مدثر ممتاز اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ‘محمد زوہیب شفیع اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ‘محمد عثمان جلیس اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا کو او ایس ڈی بناتے ہوئے محمد جمیل اے ڈی سی جی گجرات کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا ‘زینب طاہر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر مرید کے ‘آصف اقبال اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد‘فاطمہ ارشد اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور ‘لاریب اسلم اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ‘اقرا مصطفی اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ‘محمد عمران ارشد اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کو او ایس ڈی بناکرتقرری کے منتظر عبدالمنان کو خانیوال اسسٹنٹ کمشنر ‘رمیز ظفر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ‘مجاہد ظفر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور‘کلیم یوسف وزیراعلی آفس سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا‘محمد اشرف صالح اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لودھراں‘مرزا راحیل بیگ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا‘سیمال مشتاق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی ‘عامر افتخار اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر‘فیاض علی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد‘عبدالباسط صدیقی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا‘محمد اویس اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر میلسی ‘محمد کامران افضل اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی تعینات کردیا گیا ہے .
شگفتہ جبین اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر اٹک ‘ذونیرہ جلیل اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ‘محمد عارف قریشی اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کو او ایس ڈی بنا کر ان کی جگہ تقرری کی منتظر ثنا کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال‘راجہ محمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر حضرو کو او ایس ڈی بنا کرکامران اشرف اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر حضرو‘محمد عرفان اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ‘ملک نور زمان اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب ‘بختیار اسماعیل اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چکوال ‘بلال بن عبدالحفیظ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ ‘زوہیب ممتاز سٹاف آفیسر سے اے سی ایس توہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار‘محمد مبین احسن اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جہلم تعینات کردیاگیا ہے.
انور علی اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ لال عیسن کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان ‘فضیل مدثر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا جبکہ تقرری کے منتظر محمد مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیا‘کامران حسین مشتاق اسسٹنٹ کمشنر گجرانوالہ صدر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر مری ‘میاں مراد حسین اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان‘سر رضوان اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ‘محمد اعجاز اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو او ایس ڈی بنادیا گیااشتیاق اللہ خان ایچ آر اٹک کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تعینات کردیاشیزہ رحمان اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر رالپنڈی کینٹ‘بلاول علی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی‘خالد عباس اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر‘محمد آصف نواز اسسٹنٹ کمشنر اٹک کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلہ‘اشنا طاہر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر لاوا‘ قندیل فاطمہ میمن اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشر تلہ گنگ‘غلام مصطفی جٹ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ‘ضیاءاللہ سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد‘ملک محمد افضل اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا جبکہ تقرری کے منتظر محمد نعیم بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن تعینات کردیاگیا ہے.
شرجیل شاہد فوڈ اتھارٹی پنجاب کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی ‘اسامہ شاہرون اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو او ایس ڈی بناتے ہوئے محمد عظمان چوہدری اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ‘محمد عابد شبیر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ‘شاہد بشیر اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ‘ذیشان اشرف اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر دریاخان‘محمدحیدر اسسٹنٹ کمشنر علی پور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بھکر ‘محمد مجاہد عباس اسسٹنٹ کمشنر یزمان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر عیسی خیل‘عزیر علی خان اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی‘اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کو اسسٹنٹ کمشنر پپلاں‘سفیان دلاور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال‘جبکہ سجاد محمود بابر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو او ایس ڈی بناکرحاکم خان ایچ آر جہلم کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات کردیا ہے.
رب نواز اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن‘محمد نواز سیکشن افسر سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرگودھا‘نبیل احمد میمن اسسٹنٹ کمشنر قصور کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا‘فروا بتول اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شاہپور سرگودھا جبکہ انعم بابر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی تعینات کردیاگیا ہے.