لاہور(زیروپوائنٹ9) پنجاب کابینہ نے 56 کمپنیوں کے نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی۔ دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا،جس میں 56 کمپنیوں کے نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاگیا،پنجاب کابینہ نے لائسنس منسوخی کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں کہاگیاکہ خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکے خزانے کو نقصان پہنچایاگیا،کان کنی کیلئے لائسنس کا اجرا اوپن آکشن کے ذریعے کیا جائے گا،پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری دیدی گئی ۔
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے رینجر کو طلب کر لیا