پنجاب پولیس نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ملتان(زیروپوائنٹ9) پشاور پولیس لائن پر خود کش حملے کے بعد دہشت گردوں نے میانوالی میں تھانے پر حملہ کردیا جس کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، حملہ آور دہشت گرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی پی او میانوالی محمد نوید مزید نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جوانوں کے حوصلےبلند کیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او مکڑوال سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صورتحال پر بریفنگ لی اور جوانوں کو شاباش دی۔

سب کو فکر ہے کہ عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے: پرویز الہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *