پنجاب میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، کروڑوں روپے کا پٹرول اور ڈیزل برآمد کر لیا گیا

ملتان (زیروپوائنٹ9) پنجاب پولیس نے پٹرول کے ذخیر اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا، ضلع قصور میں کروڑوں روپے کا پٹرول اور ڈیزل برآمد کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی اطلاعات ہیں۔پٹرول نہ ملنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں پٹرول کی فراہمی معطل ہے۔

پیٹرول کی کمی کے باعث متعدد پیٹرول پمپس بند ہیں۔جب کہ اس حوالے سے ضلع قصور میں گرینڈ آپریشن بھی کیا گیا۔ضلع بھرمیں پیٹرول کے ذخیرہ

اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن کے دوران 33 کروڑروپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کیا گیا۔پولیس کے چھاپے کے دوران 13 لاکھ لیٹرپیٹرول اورڈیزل برآمد کیا گیا۔
پولیس نے 2 ڈپو سیل کر دئیے۔

اسی طرح شیخوپورہ میں 3 مختلف مقامات پر کارروائی میں 12 لاکھ لیٹر پٹرول قبضہ میں لے لیا گیا۔پولیس نے درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی تحویل میں لے لیے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر پٹرول پمپس کی جانب سے پٹرول ڈالنے پر انکار کی شکایات پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شکایات کو نوٹس لے لیا۔ ڈی سی لاہور نے شہر بھر میں پٹرول پمپس چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون روبوٹ تیار
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سرپرائز چیکنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کریں اور انکاری پٹرول پمپس پر پٹرول کے سٹاک کا جائزہ لیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سٹاک موجودگی کی صورت میں انکار ۔کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور سٹاک کے ساتھ ریٹس اور پیمانوں کو بھی چیک کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *