لاہور(زیروپوائنٹ9) تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کے اعلان کے بعد نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کوطلب کرلیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا ہے ، رینجرز کی نفری زمان پارک کےساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر بھی تعینات کیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ144 نافذ کردی تھی۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز لاہور میں پی ایس ایل کا میچ، میراتھن ریس اور سائیکل ریلی ہے جس کی وجہ سے عمران خان کو ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے، کل ہر صورت میں ریلی نکالی جائے گی ، اس حوالے سےالیکشن کمیشن اورلاہور ہائیکورٹ سےبھی رجوع کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان کے پاس خفیہ ایجنسیوں کی وہ رپورٹ جسکی وجہ سے حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے