ملتان(زیروپوائنٹ9) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کی تاریخ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،الیکشن کی تاریخ سے متعلق گورنرز کو خط کا بھی فیصلہ نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کے سوا میڈیا میں خبریں بے بنیاد ہیں ،الیکشن کمیشن لا ونگ سے متعلق ذرائع کی خبریں درست نہیں ،آج کے اجلاس پر تفصیلی پریس ریلیز جاری کر چکے ہیں ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ آج پنجاب، کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،الیکشن کی تاریخ سے متعلق گورنرز کو خط کا بھی فیصلہ نہیں ہوا۔