ملتان (زیروپوائنٹ9) پنجاب میں سیاسی پارہ آسمان کو چھو رہا ہے۔ ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پراکھار پچھاڑ جاری ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ” ڈان نیوز “کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد ، ڈپٹی کمشنر وزیر آباد نوید السلام ورک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ،
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ، جبکہ زمان ورک کو ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا اضافی چارج دےدیا گیا ہے ، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو آصف بلال لودھی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے ، سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب احمد مجتبیٰ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن کو ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج مل گیا ، حمیرا اکرم کو سیکریٹری محکمہ تعمیرات و مواصلات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔