پرویز مشرف کے اہلخانہ کا پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ، سابق صدر کی میت کل پاکستان لائے جانے کاامکان

ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ نے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے اور ان کی میت کل پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے صاحبزادے بلال اور بیٹی نے پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے تاکہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت پاکستان لائی جا سکے ۔
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہارِ افسوس
نجی ٹی وی کے مطابق دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے لینڈ کرتے ہیں ،اطلاعات ہیں کہ نور خان ایئربیس سے پاکستانی ایئرفورس کا طیارے پرویز مشر ف کی میت لینے آئے گا ،اہلخانہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ سابق صدر کی تدفین پاکستان میں کی جائے ،پرویز مشرف کی میت کل پاکستان روانہ کی جائے گی ۔
پرویز مشرف کی تدفین کراچی یا اسلام آباد میں کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہو سکاکیونکہ پرویز مشرف کے والد کی تدفین کراچی میں ہوئی تھی جبکہ ان کی والدہ کا انتقال دبئی میں ہوا تھااوروہ دبئی کے ہی قبرستان میں سپردخاک ہیں،پرویز مشرف کی میت کو دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *