ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہیٰ کے ترقیاتی اسکیموں کو جاری 180ارب کے فنڈز بھی روک لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریوں سے پنجاب میں یکم جولائی 2022 سے 22 جنوری 2023 تک کے درمیان تمام ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں آسامیوں کی تعداد، متعلقہ ادارے میں دی جانے والی تنخواہ سمیت تشہیر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں متعلقہ حکام کو بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پرویز الہٰی دور میں ترقیاتی اسکیموں کو جاری 180ارب کے فنڈز بھی روک دیے گئے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے حکم پر جاری ہونے والے 180 ارب روپے کے فنڈز روک لئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ ارکان صوبائی اسمبلی اور وزراء کے ترقیاتی فنڈز روکے گئے ہیں، جب کہ سابق وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اضلاع کا بجٹ بھی روک لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی جانب سے گجرات، منڈی بہاوالدین سمیت من پسند علاقوں پر کھولے کے خرانوں کے منہ کو محکمہ خزانہ نے بند کردیا ہے، اور تمام ترقیاتی اسکیموں کو روک دیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے سابق وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اضلاع کا بجٹ کو روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
One thought on “پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب”