پاکستان میں پیاز خریدتا ہوں تو دل کو ہاتھ پڑتا ہے: بھارتی ناظم الامور سریش کمار

اسلام آباد(زیروپوائنٹ9) بھارتی ناظم الامورنے کہابھارت پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لئے تیار ہے،پاکستان میں مہنگا پیاز خریدتا ہوں تودل کو ہاتھ پڑتا ہے،بھارت میں قیمت 30 روپے فی کلو گرام ہے۔

ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سریش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ کے لئے ہمسائے ہیں،امید ہے تعلقات بہتر ہوں گے پاکستان سے تجارت کبھی بند نہیں کی،پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی ناظم الامورکاکہناتھاکہ تیسرے ملک کے ذریعے تجارت دونوں کے لئے نقصان دہ ہے،دیگر کھیلوں کے ویزے دے رہے ہیں،کرکٹ کا معاملہ سپورٹس سے بالاتر ہےسیاحتی ویزے کھول دیئے ہیں، میڈیکل ویزہ3 دن میں جاری ہوتا ہے ماہانہ 25 ہزار فیملی وزٹ ویزے دے رہے ہیں۔
ملک میں مہنگائی کی شرح 47.97 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، کون کونسی اشیاء مہنگی ہوئیں ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *