وہاڑی پولیس مقابلہ،فائرنگ سے ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک

وہاڑی(زیروپوائنٹ9)   تھانہ صدر وہاڑی کی حدود میں  پولیس مقابلہ میں قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک۔.تفصیلات کےمطابق ملزم شان احمد عرف شانی جوئیہ کو سرکاری گاڑی پر تھانہ صدر وہاڑی کے ڈبل مرڈر کے مقدمہ نمبر 541/22 میں ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ بمقام 53ڈبلیو بی کے قریب پولیس کا ملزم شانی جوئیہ کے ساتھیوں سے ٹاکرا ہو گیا۔. ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیےپولیس وین پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ساتھیوں کے فائر ملزم شانی جوئیہ کو لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا.۔

پولیس نے بھی گاڑی کی آڑ لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی. فائرنگ کے تبادلہ میں سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا.نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ ملزم شانی کی موقع پر ہی ڈیتھ ہوگئی.پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا.۔ پی ایف ایس اے ٹیمیں اور پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔
پولیس ہیڈ آفس پر حملہ، تمام دہشت گرد ہلاک، عمارت کلیئر کرالی گئی، ڈی جی رینجر
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال اور پاکپتن کے مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔ملزم کے باقی نامعلوم ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں مزید قانونی کاروائی کی جا رہی ہے. ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی جانب سے کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دی اور ان کو سراہا۔. ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہریوں کو دیدہ دلیری سے زندگی اور مال و متاع سے محروم کرنے والے کسی معافی کے لائق نہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے لئے ضلع وہاڑی کی سرزمین تنگ کر دیں گے۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او پولیس وہاڑی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *