وفاقی کابینہ نے 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کی منظوری دے دی

ملتان (زیروپوائنٹ9) آئی ایم ایف شرائط، وفاقی کابینہ نے 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کابینہ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 170ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی جبکہ کابینہ نے ٹیکس قوانین بلز2023کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس 15 فروری بروز بدھ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے بلائے جائیں گے۔ پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل پیش کر کے فوری منظور کروایا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے ایک گھنٹہ بعد سینٹ اجلاس میں بھی ٹیکس قوانین بل پیش کر دیاجائے گا۔
ایندھن کی قلت، ایدھی ائیر ایمبولینس سمیت ملک بھر میں‌157 طیارے بند
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی. وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر پاور ڈویژن کی رپورٹ پیش کی گئی اور اراکین کو بریفنگ دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی سے رولز معطل کر کے ٹیکس قوانین ترمیمی بل فوری منظور کرایا جائے گا جبکہ سینٹ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل سفارشات کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *