وفاقی حکومت نے عمران خان کے گھر سے پولیس سیکیورٹی ہٹا لی

ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ  رہائش گاہ سے پولیس سکیورٹی ہٹالی گئی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ذاتی سکیورٹی واپس لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اور نامور گلوکار سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ فاشست پولیس نے ابھی کنفرم کیا ہے کہ ظالم رانا (وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ) کی ہدایات پر سابق وزیراعظم عمران خان سے ذاتی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *