اسلام آباد(زیروپوائنٹ9) صحافی فیاض راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ صوبوں میں الیکشن رکوانے میں بادی النظر میں ناکام دکھائی ہیں اور اس کاوش کے پیچھے بھی کچھ وجوہات کار فرما ہیں، ذرائع کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ٹیبل پر خفیہ ایجنسیوں کی ایک رپورٹ پڑی ہے جس پر مولانا فضل الرحمان، نوازشریف اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جاچکاہے،پنجاب اسمبلی کے حلقوں بارے اس رپورٹ کے اعدادوشمار خوف کی فضا پیدا کررہے ہیں۔اپنے ولاگ میں ان کاکہناتھاکہ پنجاب اسمبلی کی کل 371 نشستیں ہیں جن میں سے 297 پر براہ راست الیکشن ہوتے ہیں، باقی 74 نشستیں 66 خواتین اور 8 اقلیتوں کیلئے مخصوص ہیں۔ 297 حلقوں کے حوالے سے خفیہ ایجنسی کی رپورٹ میں دلچسپ اعدادوشمار ہیں، کسی بھی پارٹی کو صوبے میں اپنا وزیراعلیٰ بنانے کیلئے اکثریت یعنی 186 نشستیں درکار ہوتی ہیں ، گزشتہ چار سالوں میں جو دیکھا گیا ، وہ یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی پوری کوشش رہی کہ کسی طرح صوبائی حکومت گرائی جاسکےاور عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے دنوں میں ہی حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے میں کامیاب بھی ہوئی لیکن معاملات عدالت کی طرف گئے تو حالات بدل گئے ۔
بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی