ملتان (زیروپوائنٹ9) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کریں گے جبکہ زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور یک جہتی کا اظہار کریں گے۔ وزیراعظم ترکی میں زلزلے سے تباہی کا شکار ہونے والے علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاکستانی ریسکیو ٹیموں اور متاثرہ ترک عوام سے بات چیت بھی کریں گے۔
حرمِ پاک میں کرین حادثے پر سعودی کمپنی کو 20 ملین ریال جرمانہ